انڈونیشیامیں زلزلے اور سونامی سے سینکڑوں ہلاکتیں

IQNA

انڈونیشیامیں زلزلے اور سونامی سے سینکڑوں ہلاکتیں

9:56 - September 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505156
بین الاقوامی گروپ- انڈونیشیامیں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 400 ہوگئی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ساحلی جزیرے  «سولاوسی» (Sulawesi  پر تفریح میں سرگرم سینکڑوں لوگ سونامی میں لقمہ اجل بن گیے

 

بڑی تعداد میں مقامی اور سیاح جو شهر «پالو» (Palu  میں ایک فیسٹیول میں شریک تھے چھ میٹر بلند لہروں میں گرفتار ہوگیے اور جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

 زلزلے کی وجہ سے پالو شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی رابطوں کا نظام درہم برہم ہو گیا، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ شہر میں امدادی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے فوج کو بھیج دیا گیا ہے۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی نے زلزلے اور سونامی سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے

3751139

نظرات بینندگان
captcha