
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الاعلام العراقی (واع) کے مطابق «عادل عبدالمهدی» کو صدرنیے صدر برهم صالح نے رسمی طور پر کابینہ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا ۔
عبدالمهدی کو تیس دن کی مہلت دی گیی ہے تاکہ کابینہ مکمل کیا جاسکے۔
عبدالمهدی یا «عادل عبدالمهدی المنتفکی» سال ۱۹۴۲ کو بغداد میں پیدا ہوئے اور انکے والد عراق کے پہلے صدر کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں۔
سال ۱۹۶۳ بغداد یونیورسٹی سے اکنامکس میں فارغ التحصل ہوئے اور پھر سال سال ۱۹۷۰ کو پیرس یونیورسٹی سے سیاسیات سے کے بعد ۱۹۷۲ کو پولیٹکل ساینس سے ایم فل کورس مکمل کرنےکا اعزاز حاصل کیا ۔
اقتصاد اور سیاست کے ماہر شیعہ دانشور عربی کے علاوہ انگریزی اور فرنچ زبان پر عبور رکھتے ہیں۔
عادل عبدالمهدی اس سے پہلے فرانس میں اسلامی تحقیقاتی مرکز کا سربراہ رہ چکے ہیں اور اس دوران مختلف عربی اور فرنچ میگزین کے مدیر کے طورپر خدمات انجام دیں چکے ہیں۔/