
ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انجمن فوٹوگرافی کے تعاون سے اربعین تصویری مقابلوں میں فیصلے کے لیے مصر کے حسین داوود، ایران کے ابراهیم بهرامی ، سعودی عرب کے مجدی آل ناصر، عمان کے حسین بهرانی اورعراق کے هادی صالمی ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔
مقابلے میں دنیا کے 48 ممالک کے 850 فوٹوگرافروں کی 3940 تصاویر شامل ہیں جبکے پوزیشن ہولڈرز میں سات ہزار ڈالر ، گولڈمیڈلز اور دیگر قیمیتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
مقابلوں کے نتایج سے آگاہی کے لیے خواہشمند حضرتا ویب سایٹ www.step.imamhussain.org پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مقابلوں کی شرایط مشخص کی گیی تھیں تاہم اکثر فوٹوگرافر جو عربی اور فارسی کے علاوہ بعض شرایط سے آشنا نہ تھے انکی مجبوریوں اور تصاویر کو دیکھتے ہوئے عراق اور ایران میں عزاداری اور اربعین کی تصاویر کو مقابلے میں شامل کی گیی ہیں۔/