
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البلد نیوز کے مطابق ہفتہ اقتصاد اسلامی کے حوالے سے پروگراموں میں کانفرنس، تحقیقی نشست اور دیگر اقتصادی اجلاس شامل ہیں۔
ہفتہ اقتصاد اسلامی کا مقصد دبئی میں اسلامی اقتصاد کا فروغ، مواقع اور جدید اصولوں پر پیشرفت کے ساتھ درپیش چیلنجیز اور خطرات سے مقابلے کی راہوں پر غور کرنا ہے۔
ہفتہ اقتصاد اسلامی سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے منایا جائے گا جسمیں تازہ ترین اقتصادی صورتحال اور مسایل پر غور کیے جائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ اقتصاد اسلامی ستایس ستمبر سے یکم نومبر تک منایا جارہا ہے۔/