روس میں تجوید قرآن کے موضوع پر کانفرنس

IQNA

روس میں تجوید قرآن کے موضوع پر کانفرنس

6:57 - October 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505264
بین الاقوامی گروپ- دوسری بین الاقوامی کانفرنس « روس میں علم تجوید قرآن ؛ ماضی، حقایق اور مستقبل» کے عنوان سے روس کے شہر«ساراتوف» میں منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی روس کے علاقے «پاوالوژ» کے مسلم کونسل اور «زید ابن ثابت» قرآنی مرکز کے تعاون سے تجوید پر دوسری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

 

 کانفرنس میں ماسکو شہر کے قرآنی ماہرین کے علاوہ کازان، اوفا، پرم، ساراتوف اور جمہوریہ داغستان کے اسکالرز شریک ہوں گے جو اس شعبے میں علمی مقالے پیش کریں گے جبکہ روس میں تجوید اور قرآنی تعلیمات کی ماضی، حال اور مستبقل پر اظھار خیال بھی ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ « روس میں علم تجوید قرآن ؛ ماضی، حقایق اور مستقبل» کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس گذشتہ سال ۱۷ ستمبر کو ساراتوف شہر میں منعقد کی گیی تھی۔/

3758131

نظرات بینندگان
captcha