زایرین کی خدمت کےلیے حضرت زهرا(س) ملٹی نیشنل موکب کا اہتمام

IQNA

زایرین کی خدمت کےلیے حضرت زهرا(س) ملٹی نیشنل موکب کا اہتمام

9:42 - October 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3505270
بین الاقوامی گروپ- کثیرالاقوامی موکب حضرت زہرا کے نام سے چار ممالک کے نمایندوں کی جانب سے قایم کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمود یا ستون نمبر 300 کے قریب ایران، ترکی، عراق اور آزربایجان کے مشترکہ تعاون سے ملٹی نیشنل موکب لگایا گیا ہے ۔

 

ترک باشندے محمدمهدی شباهات کا کہنا ہے کہ موکب حضرت زهرا(س) قم اور نجف کے مومنین اور طلبا کے تعاون سے قایم کیا گیا ہے جسمیں چار سو زایرین کی رہایش کا انتظام موجود ہے۔

 

اس موکب میں رہایش کے علاوہ چائے اور کھانے کے انتظامات کیے گیے ہیں جبکہ موکب چہلم کے بعد بھی دو دن تک جاری رہے گا ۔

 

 

موکب کا انچارج محمدمهدی شباهات کا مزید کہنا تھا: چہلم کا عظیم اجتماع تمام اقوام اور مسالک کے مشترکہ پروگرام ہے جہاں دنیا بھر سے زایرین ہر طرح کی سختیوں اور مشکلات کو باوجود جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اور مختلف افراد دل و جان سے ان زایرین کی خدمت کرتے ہویے فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

عراقی نمایندے حسن حیدر نے موکب حضرت زهرا(س) کے حوالے سے کہا: ہم مختلف اقوام کے لوگ یہاں ملکر کام کرتے ہیں تاکہ زایرین سے ہر زبان میں بات چیت میں آسانی رہے۔/

3758724

نظرات بینندگان
captcha