ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق شنیڈ او کونر نے 1990 کی دہائی میں اپنے گیت 'نتھنگ کمپیئرز ٹو یو' سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں۔
گلوکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے 'شہدا' رکھ لیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شنیڈ او کونر نے حوصلہ افزائی پر اپنے ساتھی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اذان دیتی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو آئرش امام شیخ ڈاکٹر عمر القادری نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، اس ویڈیو میں گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔