
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق پانچ سو سال پرانا قرآن لندن سیل مرکز میں فروخت کے لیے پیش کیا جانا تھا اور اس حوالے سے اعلان کردیا گیا تھا۔
مصری وزارت ثقافت کے مطابق «قانصوه الغوری» نے سات سے دس ہزار پونڈ میں فروخت کے لیے پیش کی جانے والے قرآن کی فروخت روکنے کی استدعا کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ مسلسل دوسری بار مذکورہ نادر نسخے کی فروخت روک دی گیی ہے۔
مصری مرکزی لایبریری کے انچارج مصطفی عبدالسمیع محمد سلامه کا کہنا ہے کہ مصری بادشاہ «ابوالنصر قانصوه الغوری» کا وقف کردہ ہے۔
اس نادر نسخے میں سونے کے پانی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
لندن میں «قانصوه الغوری» قرآن کی فروخت کے حوالے سے دیگر افراد نے بھی رد عمل ظاہر کیا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اس قرآن کی فروخت روکنے کے حوالے سے مہم شروع کی تھی۔
بڑے پیمانے پر رد عمل کے بعد اس نادر قرآنی نسخے کی فروخت دوسری بار روک دی گیی ہے۔/



