ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ کا معاملہ ایسا ہے کہ پاکستان فلسطینوں کا ساتھ دیتا ہے کیونکہ غزہ اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا میں نہیں دکھایا جاتا۔
اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے یہ رپورٹ جاری کی وہ خود مطمئن نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صحافی ایوی شیراف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘اسرائیلی طیارے نے تل ابیب سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری جبکہ 10 گھنٹے بعد واپس تل ابیب کی پرواز کی’۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘طیارے کو ہوشیاری سے 5 منٹ کے لیے عمان میں اتارا گیا’۔
تاہم بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی تردید کی تھی۔
سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد افواہ ہے، اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر نہیں اترا۔