
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العراق نیوز کے مطابق ایام اربعین میں بہترخدمات کے لیے دونوں مقدس شہروں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق دونوں شہروں کو مسلسل بجلی کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات ممکمل کرلیے گیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بجلی فراہم کرنے کے لیے وزارت کے تمام ادارے اور آمادہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ محرم میں بھی کربلا کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا گیا تھا۔/