
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے خبری لوما کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار نے روھنگیا پناہ گزینوں کو چند ہفتوں میں سیٹل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور نومبر کے وسط سے اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلی عہدہ دار«شهید الحق» نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے معاہدے پر دستخط کردیا ہے جسکے مطابق نومبر کے وسط سے واپسی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
میانمار کے نمایندے کو معاہدے کو کامیاب قرار دیتے ہویے کہا کہ روھنگیا پناہ گزینوں کو مکمل طور پر امن و امان کے ساتھ واپس منتقل کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور تمام تر انتظامات کرلیے گیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں واپسی کے لیے اقدام کو ناکافی قرار دے چکی ہیں۔
گذشتہ سال اگست کے مہینے میں تشدد اور مظالم کی وجہ سے لاکھوں لوگ میانمار سے بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں۔/