
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اخبار الآن کے مطابق پولیس نے مسلم اقلیت پر مظالم کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔
چینی صحافی اور پروڈیوسر «تورسن» جو تیس سال سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے اور اب تک متعدد ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے، انکو اویغور میں مسلم اقلیت پر ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار اور گیارہ سال کی سزا سنائی گیی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چینی حکام شدت پسندی سے جنگ کے نام پر سنکیانگ میں مسلم اقلیت پر سخت ترین قوانین نافذ کررہے ہیں۔
ترک نژاد اویغور مسلمان چین میں بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہے اور رپورٹ کے مطابق دس لاکھ اویغور حکومتی تربیتی کیمپوں میں نظر بند ہیں۔/