
ایکنا نیوز- گذشتہ روز دن چار بجے علمدار روڑ میں واقع مسجد فاطمہ زہرا میں بی بی کی شہادت کی مناسبت سے مجلس منعقد کی گیی، مجلس عزاء میں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی علماء نے بی بی کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور انکے فضایل و مصایب بیان کیے۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ اور امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی پھوپھی ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت یکم ذیقعد 173 ھجری قمری اور رحلت 10 ربیع الثانی کو قم میں ہوئی۔
آپ امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظھر تھی-
ممتازعالم دین شیخ عباس قمی اس بارے میں لکھتے ہیں: "امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادیوں میں سب سے بافضیلت سیدہ جلیلہ معظمہ فاطمہ بنت امام موسی کاظم علیہ السلام تھیں جو معصومہ کے نام سے مشہور تھیں"۔ آپ کا نام فاطمہ اور سب سے مشہور لقب معصومہ تھا۔ یہ لقب انہیں امام ھشتم علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا تھا۔