
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ al3omk.com کے مطابق یورپی یونین نے معروف محقق اور مورخ
«مرسڈس گارسیا ارینال» کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ یورپ کے مسیحی علاقوں میں قرآنی علوم کے حوالے سے تحقیق کریں اور اس مقصد کے لیے دس ملین ڈالر مختص کردیا ہے۔
«یورپین قرآن » کے نام سے اس تحقیق کے لیے چھ سال کا عرصہ رکھا گیا ہے جسمیں مذکورہ اسپینش محقق تفسیر، اشاعت اور ترجمہ قرآن پر یورپ کی تاریخ کے حوالے سے کام کریں گے۔
مرسڈس گارسیا ارینال کا کہنا تھا: اس ریسرچ میں قرآن کی تاثیراور مختلف یورپی اقوام اور ممالک میں اثرورسوخ کا جایزہ لیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: بہت سے یورپین کا خیال ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد استعماری بٹواروں کے بعد اسلام یہاں پھیلا ہے۔
اسپینش مورخ کا کہنا تھا: قرآن کا پہلا لاطینی ترجمہ بارہویں صدی کو کیا گیا اور دو اہم مسیحی فرقوں نے اس کو اسلام کے خلاف انقلاب لانے کے لیے استعمال کی کوشش کی۔
انکا کہنا تھا کہ مسیحی فرقوں نے کوشش کی کہ اسلام کو کاذب پیغامات کا حامل قرار دیں۔
یورپ میں علمی فکری انقلاب یا رنسانس ستارویں صدی سے شروع اور اٹھارویں صدی کے آخر تک جاری رہا اور اس دوران علمی دنیا میں پیشرفت حاصل ہوئی۔/