متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے اعلان کر دہ امدادی پیکج کے تحت خطیر رقم پر مبنی ایک اور قسط پاکستان آ چکی ہے۔اس امدادی پیکج کی قسط آنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عربکے ساتھ آئل ریفائنری کے قیام کیلئے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ روری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔