«تربیت سپہ سالار، امام علی(ع) کے افکار میں» کتاب شائع

IQNA

«تربیت سپہ سالار، امام علی(ع) کے افکار میں» کتاب شائع

7:47 - December 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505518
بین الاقوامی گروپ ــ کتاب « سپہ سالار کی تربیت امام علی(ع) کی نگاہ میں ،مثالی نمونه عباس بن علی(ع)» علوم نهج‌البلاغه فاونڈیشن کے تعاون سے شایع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کتاب بعنوان « سپہ سالار کی تربیت امام علی(ع) کی نگاہ میں ،مثالی نمونه عباس بن علی(ع)» بقلم محمد حمزہ الخفاجی عراق کے آستانہ حسینی سے وابستہ علوم نہج البلاغہ فاونڈیشن کی زیرنگرانی شایع کی گیی ہے۔

 

کتاب کے باب اول میں کمانڈر کی تربیت میں وراثت اور خونی تعلق کے عنوان سے مصنف حضرت عباس بن علی(ع) کی نسل پر اشارہ کرتا ہے اور انکی صفات میں انکی نسل کے کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔ مصنف کی نظر میں جب عباس علمدار بزرگ افراد اور کمانڈروں سے معاشرت کررہا ہے تو انکی زندگی میں انکا اثر واضح ہے۔

 

کتاب کے دوسرے باب میں حضرت عباس(ع) جو بہادری اجداد اور  اهل بیت(ع) سے وراثت میں حاصل کرتا ہے ان موضوعات پر قلم فرسائی کی گیی ہے۔

 

علوم نهج البلاغه فاونڈیشن کے مطابق حضرت عباس(ع) کی زندگی کے حوالے سے مطالعہ کرنے والے محققین کے لیے یہ ایک نایاب کتاب کہا جاسکتا ہے۔/

3775020

نظرات بینندگان
captcha