
ایکنا نیوز- بی بی سی کے مطابق کرسمس کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو شریک کرنے کے لیے لیورپول کے مسلمانوں نے خوراک جمع کیا ہے۔
خوراک جمع کرنے کی مہم بچوں کی تنظیمHappy Children Nursery) کے تعاون سے شروع کی گیی ، تنظیم کی صدر سعیدہ اسلم کا کہنا ہے : بھوک انسانوں میں فرق نہیں کرتی۔
بچوں کو عربی زبان سکھانے والی تنظیم گذشتہ پانچ سالوں سے قابل قدر پروگرام اور تقاریب منعقد کرچکی ہے۔
اس سے پہلے امدادی سامان کلیسا کے توسط سے جمع تقسیم کیے جاتے تھے تاہم اس سال معروف فٹبال کلب لیورپول اور ایورٹن کے حامی ایک فلاحی ادارہ یہ کام انجام دے رہا ہے۔
دسمبر میں برطانیہ کی قدیم ترین مسجد «عبدالله قیلم» میں دس ٹن خوراک ضرورت مندوں کے لیے جمع کیا جاچکا ہے۔
سروے کے مطابق برطانیہ میں فقیروں اور ناداروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
فلاحی ادارے کے رکن «اسٹیفن میڈلٹن» کا کہنا ہے: شہر میں کافی لوگ بھوک کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں اور اس طرح کے کام قابل تعریف ہے ، فرق نہیں پڑتا کہ آپ مسلمان ہیں،عیسائی یا پھر گورے اور کالے یا آپ کس ٹیم کے فین ہیں، سب کو مدد کرنی چاہیے۔
سات سال پہلے اسلام قبول کرنے والے نیکولا ویلیامز کا کہنا ہے کہ لیورپول میں غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ایسے کام انسانیت کی مدد ہے ، ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے جو تمھاری مدد کرتا ہے انکی مدد تم پر لازم ہے۔/