ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آیتالله هاشمی شاهرودی کچھ دیر پہلے تہران میں انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ آیتالله هاشمی شاهرودی کافی عرصے سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اور کافی عرصے سے وہ تشخیص مصلحت کونسل کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
قابل ذکرہے کہ وہ ایک اعلی علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور علمی حوالے سے انکا نمایاں مقام شمار کیا جاتا ہے۔