
ایکنا نیوز- کتاب " عاشقان خدا" کو اس انداز میں لکھا گیا ہے کہ ان داستانوں کو پڑھنے سے عمل اور پاکیزہ کردار کا جو شوق و ولولہ پیدا هوتا هے اسے وہی بیان کرسکتے ہیں جنہوں نے اس کتاب کے حتی صرف چند صفحے مطالعہ کئے هوں.
یہ کتاب فارسی میں"سیمای فرزانگان" کے نام سے چھپی هے اور حال هی میں اس کا اردو ترجمہ (عاشقانِ خدا) کے نام سے کیا گیا هے تاکہ اردو پڑھنے والے قارئین اس بہترین انسان ساز کتاب سے مستفید ہوسکیں۔
اس کتاب کا ترجمہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے عالم دین مولانا زولفقار علی سعیدی نے انجام دیا ہے۔
ظہور بک سینٹر کویٹہ میں بھی یہ کتاب دستیاب هے اور موبائل نمبر 03337888287 پر رابطہ کرکے خواہشمند افراد اس کتاب کو خرید سکتے ہیں۔/
