اسلام کو جرمنی سے متعلق قرار دینے والی کتاب

IQNA

اسلام کو جرمنی سے متعلق قرار دینے والی کتاب

7:28 - December 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3505530
بین الاقوامی گروپ ـ کتاب «اسلام جرمنی سے تعلق رکھتا ہے» جرمن محقق یاووز اوزگز کے قلم سے جرمن زبان میں شایع ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے میگزین کے مطابق ترک نژاد جرمن محقق ڈاکٹر یاووز اوزگز(Dr. Yavuz Özoguz، مسلمانوں کے حوالے سے کافی علمی کام انجام دیں چکے ہیں اور اس حوالے سے وہ جرمنی اور آسٹریا کے مختلف شہروں میں علمی ریسرچ کرچکے ہیں اور ان کاموں کے نتیجے میں تصاویر اور تاریخی حوالوں کے ساتھ  «اسلام جرمنی سے تعلق رکھتا ہے» کتاب لکھی گیی ہے۔

 

اوزگز کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ جرمنی یا آسٹریا سے اسلام کا تعلق نہیں، انکی بات قابل قبول نہیں بلکہ اسلام کا یہاں کی تاریخ سے گہرا تعلق ہے اور یہاں کی تاریخ، فلسفہ، شعر،آرٹ اور ثقافت و کلیسا کی ساخت میں مسلمانوں کا بہت عمل دخل رہا ہے اور جرمنی و آسٹریا کے آثار قدیمہ میں انکے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

انکی کتاب میں بہترین تصاویر، وضاحتیں اور حوالہ جات قارئین کو جرمنی اور آسٹریا کی فضاوں کی سیر کراتے ہیں اور یہاں پر اسلامی اثرات کو نمایاں طور پر پیش کرنے کے لیے کافی ہیں۔

 

اوزگز کی کتاب سے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کا یہاں سے تعلق واضح اور نمایاں ہے۔/

3775663

نظرات بینندگان
captcha