
ایکنا نیوز- عراقی نیوز ایجنسی «عین» کے مطابق آیتالله سیدعلی سیستانی اور شیخ عیسی قاسم کی ملاقات گذشتہ روز آیتالله سیستانی کے نجف دفتر میں انجام پائی۔
الوفاق البحرین نے اس ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے:«آیتالله سیستانی نے اس ملاقات میں شیخ عیسی قاسم کی صحت یابی پر ان سے بات چیت کی».
الوفاق کی رپورٹ کے مطابق آیتالله سیستانی نے ملاقات میں بحرین کے امن و امان اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظھار کیا۔/