فلسطینی وزارت اطلاعات: ۱۹ صحافی اسرائیلی جیلوں میں اسیر

IQNA

فلسطینی وزارت اطلاعات: ۱۹ صحافی اسرائیلی جیلوں میں اسیر

8:04 - January 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3505557
بین الاقوامی گروپ ــ فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق انیس صحافی صھیونی جیلوں میں اسیر ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ یونا کے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس صحافی صھیونی جیلوں میں تشدد کا سامنا کررہے ہیں اور بغیر مقدمہ چلایے انکی مدت اسارت میں متعدد بار اضافہ کیا گیا ہے ۔

بیان کے مطابق نظربندی، جرمانہ اور میڈیکل سہولیات سے محرومی دیگر مسایل میں شامل ہے جنکا سامنا کرنے پر فلسطینی صحافی مجبور ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی اسارت اور ان پر مظالم کا مسئله‌ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اظھار رایے کی آزادی کو پامال کیا جارہا ہے۔

 

فلسطینی وزارت اطلاعات نے صحافیوں کی عالمی تنظیم سمیت تمام دیگر مطبوعاتی اداروں اور تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی صحافیوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں۔/

3777412

نظرات بینندگان
captcha