آسٹریلیا؛ چینی قونصلیٹ کے مقابل اویغور مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

IQNA

آسٹریلیا؛ چینی قونصلیٹ کے مقابل اویغور مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

15:07 - February 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505695
بین الاقوامی گروپ- ملبرن میں چینی قونصلیٹ کے مقابل اویغور مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرہ ہوا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی جمعیت «جامعه اسلامی» کے تعاون سے احتجاج میں چینی مسلمانوں سے اظھار یکجہتی کیا گیا۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا: چینی حکومت اویغور مسلمانوں پر مذہبی آذادی کےحوالے سے ستم ڈھا رہی ہے اور وہ انکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چین انسانی اور مذہبی حقوق کی پاسداری کرے، انکا کہنا تھا کہ وہ اویغور مظلوموں کی آواز دنیا کے پر گوشے تک پہنچا کر رہیں گے۔

 

ملبرن میں چینی قونصلیٹ کے سامنے ایک گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔

 

چین کے شمال مغربی علاقے سین‌کیانگ میں بڑی تعداد میں اویغور مسلمان آباد ہیں اور مذہبی آزادی کے حوالے سے ان پر عرصے سے سخت پابندیاں عاید کی گیی ہیں۔/

3786821

نظرات بینندگان
captcha