
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سانا کے مطابق شام سے آوارہ ہونے والے عوام کی بڑی تعداد الصالحیہ کے راستے دیرالزور میں داخل ہوچکی ہے جو حال ہی میں دہشت گردوں سے آزاد کرایا جاچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کے فتنے کے سبب ۵ ملین شامی افراد (ترکی ، اردن اور لبنان) کے علاوہ یورپی ممالک میں جان بچا کر فرار ہوچکے ہیں۔
شام میں داعش کی شکست کے بعد اب تک ملک کے اندر اور باہر سے پچاس لاکھ لوگ اپنے علاقوں میں دوبارہ لوٹ چکے ہیں جہاں زندگی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔/
