
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے شبابیک کے مطابق حلوان یونیورسٹی کی مرکزی انجمن کے تعاون سے حفظ قرآن کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
مرکزی انجمن کے سربراہ یاسر الجبالی کا اس حوالے سے کہنا ہے: نصف قرآن کے حفظ کا مقابلہ بدھ ۲۷ فروری کو منعقد ہوگا جبکہ مکمل قرآن کے حفظ کا مقابلہ جمعرات ۲۸ فروری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الجبالی کا مزید کہنا تھا: حفظ مکمل قرآن مجید میں بالترتیب ۲۰۰۰ مصری پونڈ، ۱۵۰۰ اور نصف قرآن کے حفظ میں ہزار اور پانچ سو پونڈ انعام دینے کا اعلان ہوچکا ہے۔
انکا کہنا تھا: مقابلوں کے ججز میں شیخ هشام رمضان اور شیخ عاصم شامل ہیں جبکہ مقابلہ ۱۲ بجے دن کو یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوگا۔/