سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

IQNA

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

9:00 - March 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505807
بین الاقوامی گروپ- سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر پاکستان کے بجائے پہلے بھارت کے دورے پر جائیں گے اور ان کا دورہ کل متوقع ہے۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز  کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد متوقع تھی تاہم اب ان کے دورے کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر پاکستان کے بجائے پہلے بھارت کے دورے پر جائیں گے اور ان کا دورہ کل متوقع ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عادل الجبیر کی اب اتوار کو پاکستان آمد متوقع ہے، اور دورے کی حتمی تفصیلات بدستور زیر غور ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے 2 ملکی دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جا رہی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق عادل الجبیر کے مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha