
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البلد نیوز کے مطابق فلاحی ادارہ «رساله» کے تعاون سے شهر ارمنٹ میں ۳۷ قرآنی طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گیی۔
جمعیت رسالہ ادارے کے رہنما علیاء احمد کا کہنا تھا: حفاظ اور حافظات کی حوصلہ افزائی کا مقصد نسل جوان کو قرآنی تعلیمات کی جانب متوجہ کرانا ہے۔
تقریب کا آغاز قاری احمد محمد مدین کی تلاوت سے شروع ہوا جو خود بھی حافظ قرآن ہے ۔
جمعیت رسالہ کے ڈایریکٹر شیخ بدری نے تقریب میں قرآنی تعلیمات اور حفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔/