
ایکنا نیوز- اخبار روزنامه البیان کے مطابق تیرہواں قومی خوبصورت ترین ترتیل مقابلہ بعنوان «شیخ راشد بن محمد آل مکتوم» کا ابتدائی مرحلہ جمعرات چودہ مارچ تک جار رہے گا۔
ترتیل مقابلوں میں پانچ کیٹگری شامل ہیں جنمیں تیرہ سال سے کم عمر۔ تیرہ سے پچیس سال، پچیس سال سے اوپر،
ائمه مساجد ، گروہ اذان و اقامہ غیرملکی افراد کے درمیان شامل ہیں۔
ترتیل مقابلوں میں جو غیرملکی افراد شامل ہوں گے لازم ہے کہ تجوید پر انہیں عبور حاصل ہو اور تمام شرکاء کے لیے ضروری ہے کہ اس سے پہلے انکی کوئی تلاوت ٹی وی یا ریڈیو پر نشرشدہ نہ ہو۔
حاکم دبئی کے مشیر ابراهیم محمد بوملحه کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ مقابلے دبئی ایوارڈ کی ایک کڑی ہے جسمیں ہر سال دبئی اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔
انکا کہنا تھا: رجسٹریشن کا مقابلہ ختم ہونے پر چوبیس مارچ سے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
بوملحه نے مزید کہا : خوبصورت ترین مقابلوں میں شرکت کے لیے ویب سایٹ www.quran.gov.ae پر فارم پر کرکے یا کمیٹی کے دفتر آکر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔/