ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق آستانہ کاظمین کے نمایندے فلاح الجزائری کا کہنا تھا: تمام تر سیکورٹی اور دیگر متعلقہ ادارے سیکورٹی اور سہولت کی فراہمی کے لیے آمادہ ہیں۔
آستانہ کاظمین کے متولی نے بھی زایرین کی سہولت کے لیے تمام وسایل بروئے کار لانے پر تاکید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں سے لاکھوں زائرین شهادت امام موسی کاظم(ع) کے حوالے سے کاظمین پہنچ چکے ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق لاکھوں دیگر افراد حرمین شریفین کاظمین(علیهما السلام) کی سمت درواں دواں ہیں اور انکی حفاظت کے لیے سخت ترین اقدامات کیے گیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں آج (۲۵ رجب) کو یوم شهادت امام موسی کاظم(ع) منایا جارہا ہے اور بغداد، میسان، واسط، ذیقار اور المثنی صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔/