ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

IQNA

ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

9:06 - May 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506075
بین الاقوامی گروپ- چاملیجا (Çamlıca Mosque مسجد کا افتتاح صدر مملکت طیب اردگان نے کیا۔

ایکنا نیوز-  الجزیره نیوز کے مطابق اس مسجد میں ۶۳ هزار افراد کی گنجایش موجود ہے اور اسکی تعمیر کا کام ۲۰۱۳ سے شروع ہوا تھا۔

 

 

 

اس سے پہلے آدانا صوبے کی مسجد «سابانجی» کو سب سے بڑی بڑی مسجد کا اعزاز حاصل تھا جو سال ۱۹۹۸ تعمیر کی گیی تھی اور اس میں ۲۸ هزار  ۵۰۰ افراد کی گنجایش موجود ہے۔

 

رجب طیب اردوگان نے چاملیجا مسجد کے افتتاح کے موقع پر کہا: مذہب کے نام پر مساجد اور عبادت گاہ پر حملہ دہشت گردی ہے نہ کہ جہاد، جو مساجد اور کلیسا پر حملہ کرتے ہیں وہ جاہل اور نادان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

 

مسجد چاملیجا میں چھ مینار موجود ہیں اور اسکی معماری میں سلجوقی اور عثمانی دور کے آرٹ کو استعمال کیا گیا ہے جو استنبول میں واقع ہے مسجد کے ساتھ میوزیم، لایبریری، آرٹ گیلری اور ہال موجود ہے جہاں ورکشاپ کے امکانات موجود ہیں۔

 

پندرہ ہزار مربع میٹر پر واقع مسجد کے چار منیار کی اونچائی ۱۰۷ میٹر بلند ہے جبکے دو مینارکی اونچائی ۷۲ میڑ اور چوڈائی ۳۴ میٹر ہے۔/

3808489

نظرات بینندگان
captcha