
ایکنا نیوز کے مطابق مذکورہ بعض ممالک کے علاوہ اکثر اسلامی ممالک یا مسلمان نشین ممالک میں منگل کو پہلا روزہ ہوگا ۔
آذربایجان
جموریہ آذربایجان میں آج پہلا روزہ ہے ۔ اس ملک میں اکثر مسلمان اہل تشیع سے تعلق رکھتے ہیں جہاں تعلیمات اہل بیت کے مطابق دینی فرایض انجام دیے جاتے ہیں۔
ازبکستان
ازبکستان، میں منگل کو پہلا روزہ ہوگا جہاں خاص اہتمام سے رمضان کا احترام کیا جاتا ہے اس مقدس میں لوگ لوگ رشتہ داروں کی خبر گیری کرتے ہیں اور قرآن پر خاص طور پر توجہ دی جاتی ہے۔

لوگ ایک رشتہ دار کے گھر جمع ہوجاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک قرآن کی تلاوت کرتے ہیں باقی تمام افراد ثواب کی نیت سے انکی تلاوت خاموشی سے سنتے ہیں۔ مساجد میں روزانہ ایک پارے کی تلاوت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
هندوستان
ہندوستان میں بھی رمضان کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور مساجد کی رونق میں اضافہ ہوجاتا ہے جہاں تلاوت اور قرآنی محافل منعقد کی جاتی ہیں جبکہ دیگر مقامات اور مراکز میں بھی قرآنی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

انڈونیشیاء
مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والے ملک انڈونیشیاء میں آج پہلا روزہ ہے ۔
اس ملک میں ایک رات اور ایک دن کو «شب نزول قرآن» اور «روز نزول قرآن» کا عنوان دیا جاتا ہے اور لوگ اس کے لیے خاص اہتمام کرتے ہیں اور صدارتی ہاوس میں بھی اس موقع پر پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

قزاقستان

قزاقستام مسلم امور کے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز پیر چھ مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔
ادارے کے مطابق پانچ جون کو عید فطر کا دن ہوگا اور فطر کی رقم تین سو تنگہ [ مقامی کرنسی] مقرر کیا گیا ہے۔/