
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے رشیا الیوم کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی اہم نشست آج بروز بدھ کو منعقد ہوگی جسمیں اہم مسائل پر بات چیت ہوگی۔
اس ملاقات میں اہم موضوعات جنمیں شام کا مسئله ، کیسپئین سی ، شانگھائی، ایٹمی معاہدہ اور ونزویلا کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
محمد جواد ظریف اعلی سطحی وفد کے ساتھ گذشتہ روز ماسکو روانہ ہوگئے ۔/