آغاز رمضان پر جرمن اسقف اعظم کا پیغام

IQNA

آغاز رمضان پر جرمن اسقف اعظم کا پیغام

9:59 - May 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506092
بین الاقوامی گروپ- کارڈینل راینھارڈ مارکس نے رمضان کے حوالے سے پیغام میں مساجد پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کی روایت مسیحیوں میں بھی موجود ہے۔

ایکنا نیوز- کارڈینل راینھارڈ مارکس کا کہنا تھا کہ کسی آزاد معاشرے میں کسی کو عبادت کے لئے جاتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا: «خداوند، دنیا کا حافظ اور خالق ہے، رمضان میں وہ آپ کے ساتھ ہے اور آپکی دعا سنتا ہے ».

 

کارڈینل راینھارڈ مارکس: کا مزید کہنا تھا «روزه‌‌داری کی سنت اور روایت ہم میں بھی موجود ہے جواہم امور میں مددگار ہے ۔ ہم نیچر کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں اور سب کو ایکدوسرے کا خیال رکھنا ہوگا ».

 

جرمن اسقف نے مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا «مجرم ان حملوں میں بیشمار افراد کو ختم کرنا چاہتے تھے اور ایسے واقعات شرم آور ہیں اور اسکی کوئی حیثیت نہیں».

 

کارڈینل راینھارڈ مارکس کا مزید کہنا تھا: «مجرموں کو سخت ترین سزا دینی ہوگی اور ان نفرت آمیز کاموں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور مختلف مذاہب میں امن و محبت کے لیے کام کرنا چاہیے».

 

کارڈینل راینھارڈ مارکس نے مذاہب میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا:

 «جوانوں کا احترام کرنے کا فن دینا ہوگا اور اقدار کو منتقل کرنا چاہیے اور یہی نسل جوان ہے جو مستقبل میں اکٹھے زندگی بسر کریں گے».

3809585

 

نظرات بینندگان
captcha