
ایکنا نیوز - ڈان نیوز کے مطابق اس معاملے کو مزید طول دینے سے بھارتی انتخابات کے دوران مذہبی تناؤ میں مزید اضافہ نہیں ہوگا جو 11 اپریل کو شروع ہوئے تھے اور 23 مئی کو اختتام پذیر ہوجائیں گے۔
ثالثی پینل کو 15 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے چیف جسٹس رنجان گوگوئی کا کہنا تھا کہ ملک کے کئی حصوں میں فسادات کا سبب بننے کی تاریخ کے ساتھ بھارت کے سب سے بڑے مذہبی تنازع کے پر امن حل کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالثی کمیٹی کی جانب سے مدت میں 15 اگست تک توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ثالثی پینل مارچ میں قائم کیا گیا تھا جسے ابتدائی طور پر 8 ہفتوں کی حتمی مدت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ انتخابات سے مہینوں پہلے ہی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے ہندو اتحادیوں کی جانب سے اس مقام پر مندر تعمیر کرنے کے مطالبوں میں شدت آگئی تھی، اس مقام کو بہت سے ہندو اپنے دیوتا رام کی پیدائش کی جگہ قرار دیتے ہیں۔
لیکن انتخابات شروع ہوتے ہیں قدامت پسند ہندوؤں نے مندر کا تعمیر کا منصوبہ پسِ پشت ڈال دیا۔
یاد رہے کہ 1992 میں مشتعل ہندو گروہ نے ایودھیا کی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بدترین فسادات نے جنم لیا اور 2 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان فسادات کو تقسیم ہند کے بعد ہونے والے سب سے بڑے فسادت کہا گیا تھا۔