کوئٹہ: امام بارگاہ میں خودکش حملہ ناکام/ پولیس کی بیداری نے بڑھا سانحہ روک دیا

IQNA

کوئٹہ: امام بارگاہ میں خودکش حملہ ناکام/ پولیس کی بیداری نے بڑھا سانحہ روک دیا

10:10 - May 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3506184
بین الاقوامی گروپ-کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگرد کو گارڈ نے ہلاک کردیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر نماز مغرب کے وقت ناصرالعزاء امام بارگاہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس سے وہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

 

فورسز نے علاقہ کو سیل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوششں کر رہا تھا جہاں نمازیوں اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی، دہشت گرد کی فائرنگ سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

 

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مغرب کے وقت امام بارگاہ ناصر العزاء میں حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی۔ حملہ آور خاوتون کے لباس میں آیا تھا لیکن اسے دروازے پر ہی روک لیا گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد دہشتگرد نے پولیس پر دستی بم حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا۔ دہشتگرد کو روکنے والے سپاہی کو جتنی بھی شاباشی دی جائے کم ہے۔ زخمی اہلکار سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ شہر میں دو خود کش حملہ آوروں کی اطلاع تھی، جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha