IQNA

8:55 - July 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506432
بین الاقوامی گروپ- نجباء مزاحمتی تحریک کے مطابق بحرینی حکام اپنی شناخت کھوچکے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی انکے مظالم پر چپ ہیں۔

ایکنا نیوز- نجباء اسلامی تحریک کے جنرل سیکریٹری نے بحرین میں دو جوانوں کو پھانسی دینے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے کردار کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

 

حجت‌الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے بحرین کے حکام کو «طاغوت» قرار دیتے ہوئے کہا: حاکم بحرین اپنا حق کھوچکا ہے اور وہ عوام کی عزت اور احترام کو سلب کرنا چاہتا ہے۔

 

انہوں نے شہید کیے جوانوں کو حضرت امام حسین (علیه‌ السلام) کا پیروکار قرار دیا اور کہا کہ بحرین میں مسلسل جوانوں کو شہید کیے جارہے ہیں مگر انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ انداز میں خاموش بیٹھی ہوئی ہیں گویا بحرین دنیا کے نقشے پر وجود ہی نہیں رکھتا۔

 

نجباء تحریک نے مذکورہ اداروں کو استعمار کا آلہ کار قرار دیا جو کیمیائی ہتھیار اور خطرناک ممنوعہ اسلحوں کے مفادات کے لیے کام کررہی ہیں۔

 

الکعبی نے بحرینی جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے نقش قدم پر کام جاری رہے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے گذشتہ روز مظاہروں میں شرکت کے جرم میں دو جوان «احمد الملالی» اور «علی العرب» کو تختہ دارپر لٹکا کر شہید کردیا تھا۔/

3830561

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: