ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر کربلا میں قائم ایک مزار پر بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔
وزارت کے ترجمان سیف البدر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ واقعے میں مزید 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
دنیا بھر کی طرح عراق کے شہر کربلا، نجف اور بصرا میں بھی عزا داروں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کی گئیں۔
بعض زرائع کا کہنا ہے کہ حرم حضرت امام حسین کے روضے کی باب الرجاء سمت کی دیوار گرنے سے دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے۔