IQNA

8:42 - November 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506903
بین الاقوامی گروپ- کربلا پولیس چیف کے مطابق شہر کے مرکز البدیہ کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «العهد نیوز» کے مطابق پولیس گشت کی ٹیم نے محله «البلدیة» کے علاقے میں دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا۔

 

پولیس چیف کے مطابق دشمن کے آلہ کار عناصر عراقی پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم خدا نے کرم کیا اور انکا منصوبہ ناکام ہوا۔

 

کربلا پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور فوری طورپر پولیس کو رپورٹ دیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: عراقی پولیس تمام افراد اور مظاہرین کے لیے امن کی فضاء برقرار کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے دشمن کے آلہ کاروں پر پوری طرح نظر مرکوز ہے۔/

3859384

نام:
ایمیل:
* رایے: