IQNA

7:28 - November 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506910
بین الاقوامی گروپ- عراق کے مرکزی اور جنوبی شہروں کے اہم رہنماوں نے خط میں خانہ جنگی کے خدشات کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق اہم عراقی رہنماوں نے خط میں خبردار کیا ہے کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ آپکی زیرسرپرستی ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے اس راستے میں بیشمار جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ دولت کے عدم استحکام، قانون کی بالادستی اور مافیا کی سرگرمیوں کے پیش نظر موجودہ حالات میں لائحہ عمل کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

عراقی شیوخ اور رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک میں فسادات کا راج ہیں، دفاتر میں کام روک چکے ہیں اور ہر طرف ہرج و مرج دیکھائی دیتا ہے لہذا موجود بحرانی صورتحال میں آپ سے درخواست ہے کہ اسلامی حوالے سے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں۔

 

خط میں لکھا ہے کہ ہم فرزندان قبائل شہادت کے لیے آمادہ ہیں اور ہر قسم کے فساد سے لڑنے کے لیے سربکف تیار ہیں۔مظاہروں میں غیروں اور ذاتی مفادات کے لیے فساد کرنے والوں کو روکنے کے لیے ہم تعاون کا اعلان کرتے ہیں اور اس دشوار حالات میں آپکی رہنمائی لازم ہے۔/

3859934

نام:
ایمیل:
* رایے: