IQNA

10:25 - December 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506917
بین الاقوامی گروپ- ملایشیاء کی مسلم تحریک کے جوانوں نے کوالالپمور میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق مسلم تحریک کے جوانوں نے فلسطینی عوام سے یکجتہی کے مظاہرے میں انکے حقوق اور امن کا مطالبہ کیا۔

 

مظاہرے سے خطاب مین محمد عبدالعزیز طی نے خطاب میں قرار داد نمبر ۲۳۳۴ پر عمل اور صھیونی حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

مذکورہ قرار کے مطابق فلسطین میں صھیونی آباد کاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔ مذکورہ مظاہرہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا عالمی دن کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔

 

ملایشیاء میں فلسطینی سفیر نے اس ملک کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

ولید ابو علی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

فتح تحریک کے نمایندے یوسف المدهون نے مظاہرے میں مسئله فلسطین کے حوالے سے وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صھیونی اقدامات امریکی ایماء پر کیے جاتے ہیں۔/

3860579

نام:
ایمیل:
* رایے: