
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو قرآنی مقابلہ ہوا جسمیں طلباء و طالبات شریک تھیں جبکہ تقریب میں سری لنکا میں ایرانی سفیر محمد زائری، جامعة المصطفی(ص) العالمیه کے ڈائریکٹرحجتالاسلام والمسلمین علی علیزاده، اور دیگر شریک تھے۔
تیرہ سری لنکن ماہر قرآن مقابلوں میں ججز کے فرائض سر انجام دے رہیں تھے جن کے فیصلوں کی روشنی میں بارہ کامیاب طلبا کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔
حجتالاسلام علیزاده نے قرآنی تعلیمات اور قرآن فھمی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: قرآنی تعلیمات پر عمل ہی میں انسان کی نجات پوشیدہ ہے۔
جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے سربراہ کا کہنا تھا: روئے زمین پر صالح اور مومنین کی کامیابی یقینی ہے اور یہی لوگ روئے زمین کے وارث ہوں گے۔
انہوں نے مسلمانوں میں وحدت اور قرآن پر عمل کو اہم ترین عامل قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں چار بہترین قاریوں کو تلاوت کا شرف ملا۔/