ھندوستان؛ شہریت کے قانون کے خلاف مظاہروں میں آٹھ ہلاک متعدد گرفتار

IQNA

ھندوستان؛ شہریت کے قانون کے خلاف مظاہروں میں آٹھ ہلاک متعدد گرفتار

6:55 - December 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506994
بین الاقوامی گروپ- شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار کرلیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- یوین بی نیوز کے مطابق شہریت قانون کے خلاف اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں دیگر گرفتار کیے گیے ہیں جبکہ بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر اترپردیش اور کرناٹک میں ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گیی ہے۔

 

انڈیا میں شہریت کے قانون کے خلاف جس کے مطابق افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش کے غیر مسلم افراد شہریت حاصل کرسکتے ہیں لیکن مسلمانوں کو اس حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

قانون پر اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مذہب کو شہریت کی بنیاد بنانا درست اقدام نہیں۔

 

گذشتہ روز مظاہروں پر پابندی کے باوجود مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بنگلور میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ لکھنو میں ایک ہلاک اور آسام میں پانچ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر سول سوسائٹی اور طلباء نے پرامن مظاہروں کی حمایت کی ہے۔

 

اب تک مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی گرفتاری کی خبر ملی ہے . مورخ اور دانشور«راماچاندرا گوه» کا کہنا ہے کہ انکو بہت سے ہندوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق بہت سے ہندو اس قانون کے مخالف ہیں۔/

3865384

نظرات بینندگان
captcha