سعودی عالم نے ملایشین سمٹ کو قرآن سے متصادم قرار دے دیا

IQNA

سعودی عالم نے ملایشین سمٹ کو قرآن سے متصادم قرار دے دیا

8:44 - December 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3507007
بین الاقوامی گروپ- سعودی تبلیغی عالم «صالح المغامسی» نے ملایشیاء کے اجلاس کو قرآنی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المصریون» کے مطابق قبا مسجد مدینہ کے امام جماعت صالح المغامسی، نے  نیوز چینل MBC» سے گفتگو میں ملایشیاء اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اس اجلاس کو منعقد کیا وہ دو گناہ کے مرتکب ہوئے

ایک تو قرآن کے خلاف عمل کیا جو کہتا ہے کہ  آیت ۱۸۹ سوره بقره : «وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا: گھروں میں دروازے سے داخل ہوا کرو».

 

انکا کہنا تھا : اسلامی تعاون تنظیم ایک چھتری کی مانند ہے جس کے نیچے تمام اسلامی ممالک موجود ہیں مگر کوالالمپور اجلاس اس گھر کے دروازے سے داخل نہ ہوا۔

 

سعودی عالم کا مزید کہنا تھا: دوسری غلطی یہ ہے کہ یہ مناسب نہیں کہ ایک اسلامی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے مگر اس میں سعودی جیسے خادم حرمین شریفین شامل نہ ہو۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس کا مقصد سعودی کردار کو نقصان پہنچانا تھا مگر ایسا ممکن نہیں اور جس اجلاس میں سعودی نہ ہو اسکی کامیابی کا بھی امکان نہیں۔

 

سعودی عالم اس حال میں او آئی سی کی تعریف کررہا ہے جب وہ عرصے سے غیر فعال ہے اور اس میں صرف سعودی اور اماراتی مفادات کے لیے فیصلے اقدام کیے جاتے ہیں۔

 

ملایشیاء سمٹ میں ایران، ترکی اور قطر جیسے ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا مگر اس میں سعودی شریک نہ تھا جبکہ پاکستان سعودی دباو پر اجلاس سے دستبردار ہوا۔/

3866094

نظرات بینندگان
captcha