بین الاقوامی گروپ- صھیونی وزیرخارجہ نے غزہ میں فلسطینی لیڈروں کو دوبارہ ٹارگٹ کے حوالے سے خبردار کردیا۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق صھیونی وزیر خارجہ یسرائیل کاتس نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی ایجنسیاں ان فلسطینی رھنماوں کی فہرست بنا رہی ہیں جو اسرائیل کی سمت راکٹ پھینکنے میں ملوث ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کو اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو ایک تقریب میں خطاب کررہے تھی جب راکٹ داغنے کی وجہ سے انکو فوری طور پر ایمرجنسی پناہگاہ میں فرار کرنا پڑا۔