
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق شرم الشیخ میں منعقدہ حوصلہ افزائی کی تقریب میں سینکڑوں طلبا اور طالبات شریک تھیں۔
مصری طلبا کے درمیان مقابلہ حفظ قرآن میں الازھر کے زیر اہتمام مدارس اور شرم الشیخ کے اسکولوں کے طلبا حصہ لے رہے تھے جنکے کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔
حفظ قرآن مقابلوں میں پانچ سے پندرہ سال کے بچے شریک تھے جنکے اختتام پر ۱۷۵ بچوں کو عمدہ کارکردگی پر توصیفی اسناد اور انعامات دیے گیے ۔/