
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الفرات نیوز»، کے مطابق حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی حملوں کے تناظر میں عراق کے مستعفی وزیراعظم عادل عبدل المھدی نے قومی سلامتی کونسل کی ہنگامی نشست کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالمهدی نے حشدالشعبی کے اعلی افیسروں سے رابطہ کیا اور مذکورہ حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ حشدالشعبی کے مطابق شہدا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
عراق رضا کار تنظیم کے اعلی رکن«جواد کاظم الربیعاوی»، کے مطابق حشد الشعبی اڑوں پر حملوں میں ۲۵ شہید اور ۵۱ دیگر زخمی ہوگیے ہیں جنمیں بعض کی حالت تشویشناک ہیں۔
حشد الشعبی کے نمایندے «ابو مهدی المهندس» نے خبردار کیا ہے کہ جوابی کارروائی سخت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو عراقی سٹی «القائم» میں قایم حزبالله اور حشد الشعبی کے اڈروں کو امریکی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جنمیں جانی نقصانات کی اطلاعات ملی۔
کمانڈر «قاسم مصلح» کے مطابق حملوں سے امریکہ اور صھیونی رژیم حشد الشعبی کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
سیدعمار الحکیم نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو عراقی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے شہداء کے خاندان سے تسلیت کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔/