حزب‌الله لبنان: عراقی حاکمیت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

IQNA

حزب‌الله لبنان: عراقی حاکمیت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

8:39 - December 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3507038
بین الاقوامی گروپ- حزب اللہ نے اتوار کو حشد الشعبی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو عراقی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل «المنار» کے مطابق حزب‌الله لبنان نے عراق میں حشد الشعبی کے اڑوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو عراقی سالمیت پر حملہ قرار دیا اور حشد الشعبی کی دہشت گردوں سے مقابلے پر خدمات کو سراہا۔

 

حزب‌الله لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے: حملے سے ثابت ہوا کہ امریکہ عراق کے استحکام کو پسند نہیں کرتا اور عراق جو داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں اور امریکی چیلوں کو شکست دے سکتا ہے امریکہ کو قبول نہیں۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملوں سے امریکہ کا اصل چہرہ ظاہر ہوا کہ وہ عراقی عوام، انکے مفادات اور حاکمیت کا دشمن ہے۔

 

حزب‌الله نے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفاء کی دعا کے ساتھ عراقی عوام سے تسلیت کا اظھار کیا ہے۔/

3867590

 

نظرات بینندگان
captcha