
ایکنا نیوز-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی آج صبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسلام کے عظيم اور مایہ ناز سردار میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت کے بعد آج صبح بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو مہدی مہندس بھی شامل ہیں ۔ ۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔