رہبر معظم نے شہید سلیمانی اور شہیدساتھیوں کے پیکروں پرنماز ادا کی

IQNA

رہبر معظم نے شہید سلیمانی اور شہیدساتھیوں کے پیکروں پرنماز ادا کی

11:44 - January 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507060
بین الاقوامی گروپ- تہران یونیورسٹی میں اسلام کے مایہ ناز مجاہد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی ، عظیم مجاہد شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر شہید ساتھیوں کے پاک پیکروں پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ایکنا نیوز- امریکہ کے مجرمانہ اور ظالمانہ اور بزدلانہ ہوائی حملے کے شہداء کو کئی ملین افراد نےالوداع کیا، شہداء کی نماز جنازہ میں ایران کی تینوں قوا کے سربراہان ، ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام ، شہید کے ہمرزم ساتھیوں، اسلامی مزاحمتی محاذ کے بعض اہم  ارکان منجملہ حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شریک تمام سوگواروں نے اشکبار اور پرنم آنکھوں سے شہداء کو الوداع کیا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجاہدین راہ حق کے درجہ شہادت پر فائزہونے پر اللہ تعالی کی حمد و ثنا کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید قاسم سلیمانی اور ان کے شہید ساتھیوں کی تشییع جنازہ تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر کی سمت آغاز ہوگئی اور تہرانی عوام اپنے عظیم مجاہد اور اسلامی مزاحمت کے بے نظیر اور درخشاں نگین کی تشییع میں مصروف ہیں۔

https://www.leader.ir

نظرات بینندگان
captcha