IQNA

7:43 - January 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507083
بین الاقوامی گروپ- سپاہ پاسداران نے شہید قاسم سلیمانی کی تشیع میں بھرپور شرکت پر ایرانی و عراقی عوام کو خراج پیش کیا۔

ایکنا نیوز- سپاہ پاسداران اسلامی نے شہداء کی تشیع میں عراق اور پھر ایران میں بھرپور استقبال اور شرکت پر دونوں ممالک کے عوام کو لایق ستایش قرار دیا۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

قابل تحسین ملت ایران اسلامی

 

ملت عزیر عراق و عاشقان اهل البیت(ع)

 

ایک ہفتے سے شہداء ولایت کے استقبال کے حوالے سے آپ کے جذبات قابل قدر ہیں۔

 

ایک ہفتے سے کروڈوں لوگ ایران اور عراق میں  "سردار شهید حاج قاسم سلیمانی" اور مجاہد عظیم "ابومهدی المهندس" اور انکے ہمراہ شہداء سے عشق کا اظھار کررہے ہیں۔

 

اشکوں کے سمندر سے تمام دھند اور غبار ہٹ چکے ہیں اور آپ کے جذبات اور اور آمادگی سے مقاومت کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

 

 

آپ کے تکبیر کی صداوں نے وائٹ ہاوس کو ہلا دیا ہے اور ہمارے میزائیلوں سے اس کے اثرات کم نہ تھے۔

 

شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھندس المہدی کی تشیع میں آپ کی شرکت سے تاریخ کی حسین ترین تصاویر بن چکی ہیں اور آپکی ہوشیاری اور بیداری نے علاقے کے مستقبل کا نقشہ واضح کردیا ہے۔

 

 

اس عظیم استقبال نے علاقے اور فلسطین تک کے مستقبل کی نوید دے دیا ہے اور ایرانی و عراقی شہداء کے خون کی آمیزش سے وحدت کو مزید تقویت ملی ہے۔

 

 

ایرانی اور عراقی عاشقان ولایت کے جذبات کے لیے شکرگزاری سے ہم قاصر ہیں اور بلاشک اس وحدت سے دشمن کی شکست واضح تر ہوچکی ہے۔

 

 

شکر گزاری کا واحد راستہ شاید یہ ہو کہ ہم شہید حاج قاسم کی طرح جس نے مدافع حرم شہید محسن حججی کی شہادت پر داعش کے خاتمے کا وعدہ دیا تھا ہم بھی اس موقع پر ہم امریکہ کی فساد انگیز خاتمے اور اسرائیل کی شکست تک مقابلے کا وعدہ کرتے ہیں۔

 

ہم تہہ دل سے آپ سب تاریخ ساز مرد و خواتین اور چھوٹے بڑے سب جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی کی راہ پر چلنے کی توفیق کی دعا کرتے ہیں۔/

 

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

3870503

نام:
ایمیل:
* رایے: